راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملازمین کے مسائل کو حل کروائیں گے تنخواہوں اور پنشن کو بروقت ادائیگی ہر حکومت کی ذمہ داری ہے ملازمین کی تنخواہوں پر سب دارومدار ہوتا ہے ریلوے کالونیوں میں پانی کا سنگین مسئلہ ہے گیس کی سپلائی کم ا رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونی چاہیے سٹریٹ لائٹ کا نظام درست کریں گے اور سیوریج سسٹم کو بہتر سے بہتر کریں گے بچوں کے لیے پلے گرانڈ اور ملازمین کے لیے پارک اور ڈسپنسری بہت ضروری ہے ریلوے کو پہلے بھی مسلم لیگ کی حکومت میں میاں نواز شریف کی جانب سے خصوصی فنڈ جاری کیے گئے اور ہماری ریلوے کے بارے میں کارکردگی بہتر ہوگی اپ کی جانب سے پیش کردہ مطالبات جائز ہیں منتخب ہو کر ان مسائل کو حل کریں گے مہنگائی نے سرکاری ملازمین کا اور بالخصوص ریلوے ملازمین کا چولہا ٹھنڈا کر رکھا ہے اشیائے خرد نوشی کی قیمتوں میں کمی کریں گے پٹرول گیس اور بجلی کے نرخ کم کریں گے اور ریلوے کی کو پریشان صورتحال سے نکالیں گے ریلوے مزدور اور ریلوے کی ٹریڈ یونین مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے جب بھی ائیں گے ان مسائل کو حل کریں گے ریلوے کی اٹھ کالونیوں کو میرے حلقے میں رکھا گیا ہے انشااللہ کامیاب ہو کر مزدوروں کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے ریلوے ورکر یونین تارہ نشان کے مرکزی قائدین مبارک حسین طاہر بھٹی شوق رضا سہیل اقبال شبیر صدیقی سعید خان ناصر خان گل محمد شرافت حسین عطا بلوچ فہد مبارک پر مشتمل وقت اور ریلوے پریم یونین اسی گروپ کے مرکزی قائدین وقاص احمد عاسی تبریز عباسی پرویز اختر محمد لطیف لالا جی پر مشتمل وقت سے ملاقات کے موقع پر کیا مزدور تنظیم کے قائدین نے ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے کالونیوں کے مسائل تھے ملک ابرار احمد کو اگاہ کیا