8 فروری کو پی پی 11 کے غیور عوام انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگائیں گے،حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )آٹھ فروری کو پی پی 11 کے غیور عوام انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگائیں گے اور بیلٹ بکسوں سے مور ہی مور بر آمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 11 حاجی ظفر اقبال نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے   حلقے  کے تمام عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور حل کرنے کے لیے میدان عمل میں نکلا ہوں۔ ان شا ء اللہ کامیاب ہو کر عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے۔جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے دن گنے جا چکے اب ووٹ صرف اور صرف حقیقی عوامی خدمتگاروں کو ملے گا خدمت ہمارے آباو اجداد کی میراث ہے جسے ہم اپنی آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔ہمارے دروازے پہلے بھی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہے اور آئندہ بھی کھلے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن