مختلف مقدمات میں ملوث18ملزمان کا جوڈیشل ،12کاجسمانی ریمانڈ منظور

Jan 18, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب، چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث18ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا ،12ملزموں کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا ،10ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کردیا جبکہ 13ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، عدالتوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 17ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 2ملزماوںکو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، تمام ملزموں کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی۔

مزیدخبریں