اسلام آباد (خبر نگار)میاں اسلم کی انتخابی مہم میں این اے 46 اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں خواتین کے جلسہ عام ہوں گے۔ جلسوں سے میاں اسلم اور سماجی وسیاسی خواتین رہنما خطاب کریں گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز شاہین گراؤنڈ آئی ٹین میں جماعت اسلامی ویمن ونگ کے رہنماں کی پبلک میٹنگ میں کیا گیا۔ جس میں میاں اسلم بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام اپنا کل سنوارنے کے لیے آج ترازو کو ووٹ دیں۔ اس موقع پر نزہت بھٹی، نصرت ناہید طاہر، صبیحہ مظہر، نازلی منصور، قدسیہ ناموس اور عصمت صدیقہ نے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کے مسائل کا حل میاں اسلم کا منشور ہے۔ پروگرام کے مطابق آج دن گیارہ بجے جی نائن ٹو، ہفتہ دن ڈیڑھ بجے جی 14خواتین پارک، اتوار دن دو بجے چوک ڈی بارہ ون، سوموار اعوان چوک شیر شاہ سوری روڈ جھنگی سیداں، منگل دن گیارہ بجے کرکٹ گرانڈ مارگلہ ایونیو، بدھ دن گیارہ بجے سیکٹر جی ٹین میں خواتین کے جلسے ہوں گے۔