اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل سیکریٹری پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ٹکا خان اور چیئر مین پیس اینڈ ہوپ سنٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد کامران کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کی رو سے مورخہ 30-31جنوری 2024کو ایک بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ہم بنائیں گے پاکستان ہم سے ہوگا پاکستان کے سلوگن کے تحت ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جائیگی جو آنے والے وقت میں زندگی کے ہر شعبہ کے افراد کو تربیتی مرکز فراہم کرے گاجس میں نہ صرف طلبا و طالبات، میڈیا سے متعلق لوگوں بلکہ رائٹرز،ٹرینرز اور سوشل ورکرز کو جدید طرز پر کام کرنے اور معاشرے کو مضبوط بنانے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، محمد کامران نے کہا کہ ہمارا مقصد دنیا کو پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ دکھانا ہے،ٹکا خان نے کہا کہ پیس اینڈ ہوپ نے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور انشا اللہ آنے والے وقت میں اس ادارے کی خدمات کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے۔