باہتر کے موضع دھریک میں نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Jan 18, 2024

  باہتر(نامہ نگار)  تھانہ باہتر کے گائوں دھریک میرا کے رہائشی محمد بشیر کارپینٹر کے جوان سالہ بیٹے طیب علی نے گھریلو تنازعات کے باعث دلبرداشتہ ہو کر رات کو اپنے کمرے میں گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا صبح جب گھر والوں نے اُٹھانے کے لیے آوازیں دیں تو جواب نہ ملنے پر کھڑکی توڑ کر دیکھا تو طیب علی پھندے کے ساتھ جھول رہا تھا مقامی پولیس نے کرائم یونٹ ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا جائزہ لینے اور ضروری قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان طیب علی کو بعد از نمازِ جنازہ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں