تفصیلات کے مطابق آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا۔پاکستان اورایران دونوں کواب تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے،پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں،بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتےرہےہیں،پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے۔