ایران دہشتگردی کاسب سےبڑا سپانسر ہے:امریکا

 پاکستان کے علاقے بلوچستان میں ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیے جانے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی حدود میں ایران کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے تین ہمسائیہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، اس کی وجہ سے امریکی فوج عراق میں موجود ہے، ایران اپنے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا دعویدار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...