اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی کی رجسٹریشن اور سرمایہ کاری کی لائسنس یافتہ اسکیموں بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے مالیاتی خواندگی کے پروگرام 'جمع پونجی کے تحت کے شریعہ سکالرز کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کی۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سنٹر آف اسلامک بزنس کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدارس کے علماء نے شرکت کی۔ شرکاء کو مالیاتی شعبے میں ایس ای سی پی کے ریگولیٹری کردار، سرمایہ کاری کی اسکیموں کو لائسنس کے اجرائکی ضروریات اور قانونی تقاضوں کے بارے میں بتایا گیا۔ سیشن میں سرمایہ کاری کی مختلف غیر قانونی اشکال ، خصوصاً عوام الناس کو راغب کرنے کے لئے مختلف اسکیموں کو اسلامی نام دے کر کی جانے والی غیر قانونی مالیاتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ، علماء ، شریعہ کے استائذہ اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ، آگاہی کو گروغ دینا اور مفاد عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اسلامی سرمایہ کاری کی اسکیموں کے نام پر مالی فراڈ کی روک تھام کرنا اور اسلامی مالیاتی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنا ہے۔
مالیاتی خواندگی کے پروگرام 'جمع پونجی کے تحت شریعہ سکالرز کے لیے ورکشاپ
Jan 18, 2024