اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹریٹ این اے 46 پر خواتین ونگ کی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 46 انجم عقیل خان نے شرکت کی سابق سینیٹرامیدوار قومی اسمبلی نزہت صادق و دیگر نے خطاب کیارہنما مسلم لیگ ن کنیز فاطمہ ، رہنما مسلم لیگ ن نوشابہ خان ، صدر خواتین ونگ فیڈرل کیپٹل امیدوار قومی اسمبلی فرح اکبر ناز ، صدر این اے 46 اسلام آباد نسرین اشرف ، نائب صدر سوشل میڈیا اسلام آباد فرزانہ کوثر و دیگر خواتین کثیر تعداد شریک تھیں انجم عقیل خان نے کہا کہ خواتین کا اس الیکشن میں بہت اہم کردار ہے لوگوں کو بتائیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ ن ضروری ہے گزشتہ پانچ سال میں گھریلو خواتین نے جس کرب اور مشکلات میں گھر کا چولہا چلایا ہے وہ سب کے علم میں ہے انجم عقیل خان نے کہا کہ 2018 کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی ، بیروزگاری ، غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا 8 فروری کو تبدیلی نہیں بلکہ ملک میں تباہی کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے گزشتہ 10 سال حلقہ میں محرمیوں کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے ۔