اسلام آباد (خبرنگار) وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت کراچی میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ انیق احمد نے کہا کہ عصر حاضر کے مسائل کا حل حصول علم میں پوشیدہ ہے۔ نبی کریم ؐنے اپنی زندگی میں صرف علم میں اضافے کی دعا کی۔ دین اسلام غالب رہنے کیلئے آیا ہے۔ ہم دنیا کو سمجھے بغیر یہاں دین کو نافذ نہیں کر سکتے۔ ہمیں دور حاضر میں دنیا میں درپیش عمومی اور امت مسلمہ کے خاص مسائل کو سمجھنا ہو گا۔ اسلام اجتماعیت کا دین ہے۔ حج کے موقع پر امت کے اجتماعی مسائل کے حل کی طرف بھی غور کرنا چاہیے۔