جواد سہراب ملک کی قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری سے ملاقات

Jan 18, 2024

اسلام آباد (خبرنگار )  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل،  جواد سہراب ملک نے قطر کے اپنے افتتاحی سرکاری دورے کا آغاز قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری سے ایک اہم ملاقات کے ساتھ کیا۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے حکومت پاکستان کی جاری کوششوں اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا جس کا مقصد لیبر کی مہارت کو بڑھانا ہے تاکہ قطری لیبر مارکیٹ کی طلب اور معیارات کو پورا کیا جا سکے۔ اس بات چیت میں دونوں رہنماں کی جانب سے قطر میں پاکستانی افرادی قوت کی محفوظ اور قانونی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ ماون خصوصی، جواد سہراب ملک اور قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری نے ایک باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دینے کا عہد کیا جو قطر کی متحرک لیبر مارکیٹ میں حصہ ڈالنے کے لیے پاکستانی کارکنوں کی محفوظ اور قانونی نقل و حرکت کی حمایت کرتا ہے۔ رہنماں نے قطر میں پاکستانی افرادی قوت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستانی تارکین وطن کی آسانی کے لیے پاکستان میں مزید قطر ویزا سینٹرز (QVCs) کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر، معاون خصوصی پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ہونے والے معاہدوں اور ان پر دستخط کرنے کے لیے قطری کومپنیز  کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔  

مزیدخبریں