پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جن 4 کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ معاہدہ ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئرکا بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے ہیں۔ذرائع کے مطابق فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی، قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جا رہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جا رہی ہے۔