مراد سعید نے ٹکٹ واپس کردیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی کی درخواست نمٹادی

Jan 18, 2024 | 14:46

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل بینچ نے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تاہم آج سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر درخواست نمٹادی۔

مزیدخبریں