شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ون وے کی خلاف ورزی بغیر لائسنس کے موٹرسائیکل رکشہ اور ویگن ڈرائیوروں کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے کےساتھ ساتھ حادثات کا موجب بھی بن رہی ہے شہر میں ویگنوں رکشاؤں کے غیر قانونی اڈے سڑکوں پر قائم ہے ۔ چوک پیر بہار شاہ میں لائیو سٹاک کے دفتر کےساتھ ویگنوں اور رکشاؤں کا غیر قانونی اڈے سے مبینہ طور پر فی ویگن 700اور فی رکشہ 300روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔
شیخوپورہ: شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ‘ حادثات معمول
Jan 18, 2024