شیخوپورہ : ڈسٹرکٹ بار صدر سجاد باقر‘ جنرل سیکرٹری عباس علی کے اعزاز میں تقریب 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر میاں سجاد باقر ڈوگرایڈووکیٹ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری عباس علی ایڈووکیٹ کو کامیابی کی خوشی میں چیمہ لاءایسوسی ایٹس کی طرف سے چوہدری شہزاد ہنجرا ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر وکلاءنصیر الدین خان نیئر، طارق چیمہ، قمر مسعود کھوکھر، عبدالرزاق ہنجرا، شمس ہنجرا، جاوید کھوکھر، وقار حمید گجر، سلمیٰ تصدق و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر وکلاءنے صدر میاں سجاد باقر ڈوگر اور جنرل سیکرٹری چوہدری عباس علی کو مبارکبا ددی۔

ای پیپر دی نیشن