جاپان میں دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکراگئے

Jan 18, 2024 | 20:27

ویب ڈیسک

جاپان میں شدید برفباری کے سبب نیوچٹوز ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔  حادثے کا شکار ہونے والا ایک طیارہ ہانگ کانگ کی ایئرلائن کیتھے پیسفک اور دوسرا کورین ایئرلائن کا تھا۔ 

کورین ایئرلائن کا طیارہ رن وے پر کھڑے کیتھے پیسفک طیارے سے آ کر ٹکرایا۔ کیتھے پیسفک میں اس وقت کوئی مسافر سوار نہیں تھا جبکہ کورین ایئرلائن میں 289مسافر سوار تھے۔تاحال حادثے میں کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حادثے کے بعد رن وے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق جاپان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مسافر طیارے باہم ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں ایک واقعہ ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر پیش آیا جس میں جاپان ایئرلائن اور کوسٹ گارڈ طیارے کے تصادم میں 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نیو چٹوز ایئرپورٹ پر برفباری کی وجہ سے درجنوں پروازیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں