پنجاب حکومت نے ہفتہ واردو چھٹیوں کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  

Jul 18, 2010 | 00:44

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق ہفتہ واردو چھٹیوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر پنجاب نے مرکزی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان تجاویز میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار دو چھٹیوں سے حکومتی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  پنجاب حکومت کے ترجمان سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس معاملے پر پہلے ہی اپنا الگ موقف رکھتی ہے تاہم ملک گیر سطح پر چھٹی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی صوابدید پرہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف بھی اس حوالے سے اپنا موقف وفاقی حکومت پر واضح کرچکے ہیں ۔
مزیدخبریں