وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں

اس بات کا اظہارانہوں نے مری میں پنجاب ہاؤس کا اکیس کمروں پر محیط بلاک طالب علموں کی رہائشی اور تعلیمی سرگرمیوں کےلئے وقف کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات میں واضح طورپر یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہئیں ۔ ایک سوال  پر شہباز شریف نے کہا کہ کس جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں زیادہ جعلی ہیں اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔ میاں نواز شریف نے اپنا موقف واضح کردیا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کےلئے مسلم لیگ نون میں کوئی جگہ نہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ہاؤس مری میں سابق  حکمرانوں نے اشرافیہ کےلئے یہ بلاک بنا دیا تھا جسے اب پنجاب اور دیگر صوبوں کے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں اور رہائش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن