وزارت پانی وبجلی کے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پيداوار گزشتہ روز کے مقابلے ميں چھ سوميگاواٹ مزید کم ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ہیڈ بلوکی کے مقام پر دو سوپچیس ميگاواٹ کے پاور پلانٹ کے افتتاح کے باوجود بجلی کی پيداوار ميں اضافہ نہيں ہوسکا ۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پيداواربارہ ہزار پانچ سوچالیس ميگاواٹ جبکہ طلب سترہ ہزار چارسوتیس ميگاواٹ ہوگئی ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے ملنے والی بجلی پانچ ہزار ایک سوستانوے ميگاواٹ ہے ۔ اس کے علاوہ تھرمل یونٹس سے دو ہزارتین سوستانوے ميگاواٹ اورآئی پی پيز سے چارہزارآٹھ سوبانوے ميگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ رينٹل پاور پلانٹ سے پیداوار صرف چون ميگاواٹ ہے۔ کراچی ميں بجلی کی طلب کے پيش نظر کے ای ايس سی کو چھ سوسترميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب شارٹ فال بڑھنے کی وجہ سے ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شدید حبس اور گرمی کے باوجود شہری ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رکھی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دوارنیہ اس سے بھی زیادہ ہے ۔