پابندی کےشکار پاکستانی کرکٹرزسلمان بٹ،محمدعامراور محمدآصف کے خلاف سماعت کل لندن کی عدالت میں ہوگی۔

Jul 18, 2011 | 13:30

سفیر یاؤ جنگ
سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار تینوں کرکٹرزپر فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات بھی ہیں۔ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے خلاف کریمنل کیسز کی سماعت کل ہورہی ہے۔ کیس کی ابتدائی سماعت مارچ میں لندن کے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوئی تھی۔ عدالت نے سلمان بٹ،محمدآصف اور محمدعامر کوسماعت کیلئے براہ راست یا ویڈیوکانفرنس کے ذریعے پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔سلمان بٹ کے وکیل بھارتی نژاد یاسین پٹیل جبکہ محمدعامرکے وکیل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کے بھائی رچرڈ براؤن ہیں۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل منظرعام پر لانے والے اخبار نیوز آف دی ورلڈکی بندش کا کیس پر کیا اثر پڑیگااس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
مزیدخبریں