ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستورجاری، شارٹ فال پانچ ہزار سات سو چوراسی میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزار آٹھ سو سات جبکہ طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو اکانوے میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزارایک سو پچھتر،تھرمل سے ایک ہزار نوسو چوالیس ،آئی پی پیز سے پانچ ہزار پانچ سو چوالیس جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو چوالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس سے بائیس گھنٹےلوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن