ماہ رمضان میں سحر اورافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، جبکہ ملک میں بجلی کا نہیں توانائی کا بحران ہے۔ ایم ڈی پیپکو

Jul 18, 2011 | 07:28

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بحران نہیں، توانائی کا بحران ہے، دو سو یا چار سو میگاواٹ کے یونٹس لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے ایران سے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی لینے کی بات چیت چل رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔ ایم ڈی پیپکو کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بحران پرقابو پانے کے لیے سنجیدہ ہے، کالا باغ ڈیم بنایا ہوتا توآج ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پیپکو کی مقروض ہے جب چاہیں سپلائی منقطع کرسکتے ہیں۔پنجاب نے پیپکو کے نو ارب جبکہ خیبرپختونخوا نے بیس ارب روپےادا کرنا ہیں۔
مزیدخبریں