ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے عشرت العباد کو گورنرسندھ کاعہدہ سنبھالنے کی ہدایت کردی

ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی پہنچ کر گورنر کا عہدہ سنبھالیں۔ اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے یہ فیصلہ آصف علی زرداری سے گذشتہ شب ٹیلی فونک بات چیت کے بعد کیا۔ الطاف حسین نے گورنر سندھ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ صدر کے زیر سایہ سندھ میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی بطور گورنر واپسی سے سندھ میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کافی مدد ملے گی اور ہم دیرپا امن قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن