کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر جاری تیزی اختتام تک محدود ہوگئی ،کے ایس ای ہنڈیڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

Jul 18, 2011 | 14:49

سفیر یاؤ جنگ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے ہونے والا آغاز کاروبار کے اختتام تک مندی کا شکار ہوگیا،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم ریفائنری سیکٹر میں زبردست فروخت مارکیٹ کو منفی زون میں لے گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس کی کمی کے بعد بارہ ہزار تین سو اٹھارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ تہیتر لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فرٹیلائزر سیکٹر کی دونوں بڑی کمپنیوں فوجی فرٹیلائزر اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ بارہ ہزار چار سو کی سطح پر منافع کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں نے شئیرز فروخت کیے جس کی وجہ سے مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر مندی کا شکار ہوئی۔
مزیدخبریں