کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازگرین زون میں ہوا اورانڈیکس آغازمیں ہی چودہ ہزارچارسوپوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ اور انرجی اسٹاکس نے آج بھی انڈیکس کوسہارا دیا جس کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکسٹھ پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزارچارسوپینتالیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ شئیرز سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہا، حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی ، ڈی جی خان سیمنٹ اور لوٹے پاکستان پی ٹی اے میں نمایاں سودے ہوئے۔ بروکرزکے مطابق مثبت مالیاتی نتائج کی حامل کمپنیوں کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس چوبیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزار چھ سو پچاس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں بانوے کمپنیوں کے اکیس لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ بتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،تیرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔