افغانستان میں 2024 ءتک قیام‘ امریکہ نے نیا منصوبہ بنا لیا‘ کروکر کی تصدیق

 واشنگٹن (آئی این پی) سینئر امریکی سفارتکار ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ 2024 تک امریکی افواج افغانستان میں موجود رہیں گی، نیا منصوبہ پاکستان کیلئے بھی قابل قبول ہوگا، نئے منصوبے کے تحت دو طالبان نمائندوں کو افغانستان پر عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان کا سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔ وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں افغانستان سے فوجی انخلاءکے کم از کم دس سال یعنی 2024 تک امریکی افواج افغانستان میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے 2014 کے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں موثر فضائی طاقت کے ساتھ امریکی فوج کی موجودگی کے عالمی صورتحال کے ساتھ ساتھ کابل اور اس کے پڑوسیوں پر بھی مثبت اثرات رونما ہونگے۔ امریکی منصوبے کے مطابق طالبان کے کابل پر دوبارہ قبضے کے خدشے کے پیش نظر امریکی افواج 2024 ءتک افغانستان میں موجود رہیں گی۔ اوبامہ انتظامیہ کی نئی افغان پالیسی کے متعلق رپورٹیں آتی رہی ہیں۔ تاہم اب سینئر امریکی سفارتکار ریان کروکر نے نئی افغان پالیسی کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی منصوبہ

ای پیپر دی نیشن