اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے متنازعہ منصوبے نیمو باز گو کی تعمیر کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے دریائے سندھ پر متنازعہ پن بجلی منصوبہ نیمو باز گو مکمل کر لیا۔حکومت پاکستان نے متنازع منصوبے کے خلاف سندھ طاس معاہدے کے تحت عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔انڈس واٹر کمیشن،وزارت خارجہ اور وزارت پانی و بجلی کے سابق بیوروکریٹس اور حکام پر بھارت کو نیمو باز گو منصوبے کی تعمیر میں مبینہ معاونت فراہم کرنے کے الزامات بھی ہیں جس کی تحقیقات شروع کی گئی تھی اور سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ کو مورد الزام ٹھرایا گیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں سیکرٹری سطح کے پاکستان بھارت مذاکرات میں بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کو اس سلسلے میں کچھ ثبوت بھی فراہم کیے تھے جس کے بعد نیمو باز گو منصوبے پر عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ فی الحال ملتوی کیا گیا جبکہ مبینہ بھارتی معاونت کاروں کے خلاف تحقیقات بھی سرد خانے کی نذر ہو چکی ہیں۔
بھارت /منصوبہ مکمل