ملتان: حلقہ این اے ایک سو اکیاون میں سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہورہے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی اس نشست پردس امیدوار مد مقابل ہیں تاہم سابق وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار شوکت حیات بوسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے ایک لاکھ اڑتیس ہزار ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ نمبروں سے آگاہ کردیا ہے جبکہ ووٹرز کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کا ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں موجود نہیں ہوگا۔انتخابات سے ایک روز قبل مطلوبہ سامان بھی پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن