لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 9558 لاٹ کے سودے 2 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ 24 ہزار 17 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، پام آئل، چینی، کپاس کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 105.58 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.76 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1285.2 ڈالر، 10 گرام سونا 42460 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 51017 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3777 روپے، ایک من پام آئل 4331 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.46روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 84.9 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3475 روپے پر بند ہوئی۔