اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری نے نظام عدل ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی گئی، نظام عدل میں ترمیم کا مقصد پولیس کی جانب سے مکمل چالان پیش کرنے کے عمل کو بہتر بنانا اور تیز کرنا ہے۔ ترمیم کے تحت پولیس کو 14دن میں مکمل چالان عدالت میں پیش کرنا ہو گا۔ ناکامی کی صورت میں پولیس کے خلاف کارروائی ہو گی۔