ڈاکٹروں کا کوئی قصور نہیں، بچوں کی جانیں بچانے کی ہرممکن کوشش کی: ڈاکٹر حسن رضا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر حسن رضا نے بتایا کہ مستقیم برین ٹیومر کا مریض تھا، غلام عباس کا بھی آپریشن ہوا تھا جب کہ شیر خوار بچی عالیہ کی حالت تشویشناک تھی۔ ڈاکٹر حسن رضا نے کہا کہ بچوں کی موت میں ڈاکٹروں کا کوئی قصور نہیں۔ گوجرانوالہ کے غلام عباس کو پیدائشی دل کا مرض تھا۔ دماغی کینسر میں مبتلا ساہیوال کے ساڑھے 4 سالہ مستقیم کے 6 آپریشن کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ڈاکٹروں نے ان کی جانیں بچانے کی ہرممکن کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...