واشنگٹن، ماسکو (آن لائن ) امریکہ کے سیاسی وکالت اور مذہبی گروہوں کے ایک غیرمعمولی اتحاد کی طرف سے ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔جس میں امریکیوں کے ٹیلی فون ریکارڈز کی حکومتی نگرانی کے خلاف قانونی نکتے اٹھائے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرونک فرنٹیئر فاو¿نڈیشن نامی ڈجیٹل رائٹس کے وکالتی گروپ نے گزشتہ روز مقدمہ دائر کیا۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کی خفیہ ’نیشنل سکیورٹی ایجنسی‘ کی طرف سے جاسوسی کا ’ڈریگ نیٹ الیکٹرونک سروے لینس‘ ایک غیر قانونی اور غیر آئینی پروگرام ہے۔سابق امریکی انٹیلی جنس اہل کار، ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے گذشتہ ماہ ’این ایس اے‘ کی نگرانی میں جاری دو خفیہ پروگراموں کی تفصیل کا انکشاف کرنے کے بعد، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ریکارڈز اِکٹھے کرنے کے وسیع تر اختیارات کو چیلنج کرنے کے ضمن میں حکومت کے خلاف دائر ہونے والا یہ چھٹا عدالتی مقدمہ ہے۔دوسری جانب سنوڈن کی طرف سے روس میں پناہ لینے کی خبروں پر امریکہ نے ان کی واپسی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ سنوڈن حقوق انسانی کا سرگرم کارکن یا منحرف ہونے والا شخص نہیں ہے، اور یہ کہ ا±ن پر خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ہے۔