اسرائیل کے صدر شمعون پیریز کو سابق سویت ریاست بیلاروس میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ مل گیا

اسرائیل کے صدر شمعون پیریز کو سابق سویت ریاست بیلاروس میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ مل گیا

منسک (اے پی پی) اسرائیل کے صدر شمعون پیریز کو سابق سویت ریاست بیلاروس میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔ اسرائیلی صدر دو اگست 1923ءکو بیلاروس کے گاﺅں ویشنیوا میں پیدا ہوئے تھے۔ بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے صدر کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر پیدائشی سرٹیفکیٹ ان کے حوالے کردیا۔ ویشنیوا اس وقت پولینڈ کا حصہ تھا۔ اسرائیلی صدر بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے سو کلو میٹر دور ویشنیوا نامی گاﺅں میں پیدا ہوئے تھے۔ ویشنیوا اس وقت پولینڈ کا حصہ تھا لیکن بعد ازاں سویت ریاست بیلاروس کا حصہ بن گیا۔
پیدائشی سرٹیفکیٹ

ای پیپر دی نیشن