آپریشن ضروری تھا، طالبان سے بات چیت میں ہم نے 6 ماہ ضائع کئے: عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کاروباری افراد کے مسائل حل کرے  گی اس وقت تک ترقی نہیں ہوگی جب تک امن نہیں ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی کے دورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ میں جب 1998ء میں ڈی جی رینجرز تھا اس وقت حالات بہتر تھے۔ طالبان سے بات چیت میں ہم نے 6 ماہ ضائع کئے آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے کیلئے کاروباری افراد کی مدد کی ضرورت ہے۔شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضروری تھا۔ آئی ڈی پیز ہمارے ہیروز ہیں آپریشن میں فوج کے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں 80 فیصد آئی ڈی پیز بنوں میں ہیں باقی دیگر علاقوں میں چلے گئے حکومت نے آئی ڈی پیز کیلئے 6 ارب روپے جاری کئے ہیں۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے غیروں کے سامنے  جھولی نہیں پھیلائیں گے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پوری قوم کو متاثرین کا بوجھ اٹھانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...