راولپنڈی (آن لائن) چکری روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری فنانس راجہ سیف اللہ اور کارکن محمد اسلم جاں بحق ہو گئے۔ موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات حافظ مظہر کے مطابق چکری روڈ پر ماں بیٹا کانفرنس میں شرکت کے بعد راجہ سیف اللہ اور محمد اسلم واپس گھروں کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک دو مسلح موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ادھر فائرنگ کے واقع میں جاں بحق ہونے والے ان افراد کی میتیں ایمبولینس کے ذریعے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچائی گئیں جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
راولپنڈی/ فائرنگ
راولپنڈی: اہلسنت والجماعت کے 2کارکن فائرنگ سے جاں بحق
Jul 18, 2014