واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ گوانتاناموبے کے 6قیدیوں کو آئندہ ماہ یوروگوائے منتقل کریگا۔ یہ بات وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کو بتائی ۔ قبل ازیں یوروگوائے کے صدر جوزے موجیکا نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا ملک گوانتاناموبے کے 8 قیدیوں کو غیر مشروط طور پر قبول کرنے کو تیار رہے اور ان لوگوں پر یوررو گوائے میں سفر اور کام کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائیگی۔ امریکی وزیر دفاع ان قیدیوں کی یورو گوائے منتقلی بارے امریکی کانگرس کو پہلے ہی مطلع کر چکے ہیں۔ امریکی حکام گوانتانا موبے میں اس وقت موجود 149قیدیوں میں سے 72کو بیرون ملک منتقل کرنے کی اجازت دے چکے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ لوگ امریکہ کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔
امریکہ گوانتاناموبے کے 6 قیدیوں کو آئندہ ماہ یوروگوئے منتقل کریگا
Jul 18, 2014