لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی بانی و مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک نے خیابان چورہ شریف میں جمعة الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں بگڑی بنانے بخت خوابیدہ کو جگانے اور اپنے خالق و مالک سے لو لگانے کا مہینہ ہے۔ اب ہمیں چاہئے کہ رمضان المبارک کو الوداع ہونے کے باوجود پابندی¿ نماز اور تلاوت قرآن کو اپنا معمول بنائے رکھیں۔آپ نے مزید کہا کہ اولڈ ایج ہوم جس کا یکم رمضان سے چاند رات تک سحر و افطار خیابان چورہ شریف کی طرف سے اہتمام ہوا۔ اس میں والدین کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو پڑھایا اور انہیں افسر بنایا وہ آج اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا پڑے ہیں۔