بھارتی فائرنگ کی تحقیقات کریں‘ پاک فوج کا اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین سے رابطہ‘ احتجاجی یادداشت

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک فوج نے ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رابطہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کے فوجی مبصرین اس بلااشتعال فائرنگ کی تحقیقات کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، احتجاجی یادداشت میں ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن بھارتی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے، بھارتی فوج نے بھاری مشین گن اور مارٹر گولوں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کی جانب سے فائرنگ کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اس قسم کے واقعات سے لگتا ہے بھارت تعلقات کی بہتری میں مخلص نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...