خانیوال (آئی این پی) دو درزیوں کی بوری بند مسخ شدہ نعشیں برآمد ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ ندیم اور خیرات علی کھوکھر آباد چوک میں درزیوں کی دکان کرتے تھے گزشتہ روز صبح قریباً ایک بجے انکی دکان اور موبائل فون بند پائے گئے جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے تلاش شروع کر دی۔ تاہم رات گئے تک کچھ علم نہ ہوا رات 2 بجے سڑک پر ایک ٹرالی سے ایک بوری بند گٹھڑی نما چیز ٹکرا گئی تو انہوں نے دیکھا تو بوری میں نعشیں تھیں جس پر ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔ دونوں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ درزیوں کی نعشیں جب انکے گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔