لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالفطر شو بز کے حلقوں میں آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس تہوار پر نئی فلمیں نئے سٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹی وی چینلز پر عید کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔ فن کار اپنی شوبز کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ عیدالفطر بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اداکار شان، اداکار معمر رانا، اداکار غلام محی الدین، اداکار شاہد، اداکارہ زیبا بیگم، اداکار بہار بیگم، اداکار نغمہ بیگم، اداکارہ نیلو بیگم، اداکارہ نشو بیگم، اداکارہ صائمہ، اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی، گلوکار ابرارالحق، گلوکار جواد احمد، گلوکار عدیل برکی، گلوکارہ ترنم ناز، گلوکارہ حمیرا ارشد، گلوکارہ شبنم مجید، گلوکارہ سائرہ نسیم، اداکار سہیل احمد، اداکارہ ریشم، اداکار افتخار ٹھاکر، امانت چن، ناصر چنیوٹی، سخاوت ناز، اداکارہ زری، اداکارہ ماہ نور لاہور میں عید منائیں گے اداکار سعود، جویریہ، اداکارہ ثنا، اداکار فخر امام، گلوکارہ سائرہ ارشد، اداکارہ فیصل قریشی، اداکارہ فہد مصطفی، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ماہرہ خان، ادکارہ نیلم منیر، عبدالفطر کراچی منائیں گے۔ اداکارہ وینا ملک عیدالفطر دوبئی میں منائیں گی اداکارہ ریما عیدالفطر امریکہ میں منائیں گی۔