لندن (بی بی سی رپورٹ )بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ مارٹینا لیفٹ کورٹ سے اور میں رائٹ کورٹ سے کھیلتی ہوں۔ یہی ہماری طاقت بنتا ہے۔ کورٹ کے باہر بھی ہماری خوب جمتی ہے۔ومبلڈن میں خواتین کا ڈبلز خطاب جیتنے پر ثانیہ نے کہاکہ ہر ٹینس کھلاڑی کا یہی خواب ہوتا ہے۔ ہر کھلاڑی نمبر ون بننا چاہتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ میرا خواب پورا ہوا ۔ حیدرآبادی ہوں۔ ایک ماہ کے بعد جب واپس آتی ہوں تو سب سے پہلے بریانی ہی کھاتی ہوں۔کھیلنے سے پہلے کھانے سے بچتی ہوں ۔
حیدرآبادی بریانی بہت پسند ہے : ثانیہ مرزا
Jul 18, 2015