لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عرفان خان نیازی کی بطور سیکرٹری اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ عرفان نیازی یوتھ ڈویلپمنٹ آفیسر کے علاوہ پاکستان فٹبال ٹیم کے منیجر اور غیر ملکی وفود کے چیف پروٹوکول بھی رہ چکے ہیں۔ عرفان نیازی نے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ملک میں فٹبال کا کھیل تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔