نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی مانانوالہ گائوںمیں تین صدیوںکی بہاریں دیکھنے والے معمر ترین شخص عبدالقادر سندھو 117 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم پنجاب ٹیچر یونین کے ڈویژنل صدرغلام مصطفی سندھو کے والد تھے۔ مرحوم نے اپنے پیچھے درجنوں پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم نے 1947ء میں قیام پاکستان کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور وہ قائداعظم کے ساتھیوںمیں شامل تھے۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔