صوابی ، فائرنگ، سابق ایم پی اے جاں بحق: قلات، دہشت گرد ہلاک، 5گرفتار

Jul 18, 2016

صوابی+قلات( نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) صوابی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق حاجی محمد شعیب کا تعلق اے این پی سے تھا اے این پی رہنما میاں افتخار نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ادھر قلات میں ایف سی کی کارروائی کے دوران جھڑپ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک اور5کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق اتوار کو ایف سی کے اہلکاروں نے قلات کے علاقے نیمرگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی نے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 7رائفل، 2ہینڈ گرنیڈ ، دھماکہ خیز مواد اور بڑی تعداد میں رائوڈ برآمد کے لئے ، دہشت گردوں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ادھر لوئر دیر کے علاقے طور منگ میں بھی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود ، جعلی وردیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

مزیدخبریں