نئی دہلی (اے این این) بھارت نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی آزادی کا سپاہی نہیں دہشتگرد تھا، اسے ہیرو قرار دینا قابل مذمت ہے، پاکستان منفی کارروائیوں اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کی جانب سے بھارتی میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے حزب کمانڈر برہان وانی کو آزادی کا سپاہی قرار دینا اور یوم سیاہ منانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا دہشت گردوں کو ہیرو قرار دینے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان کی ہمدردیاں کہاں جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان اپنی منفی کارروائیوں اور سرگرمیوں سے باز آجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لگاتار بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے یہ مداخلت بلا جواز ہے۔ پاکستان ایسا کرنے سے باز رہے۔
نوازشریف کا برہان وانی کو آزادی کا سپاہی قرار دینا، یوم سیاہ منانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے: بھارت
Jul 18, 2016