شام : روسی سفارتخانے پر حملہ ، عمارت کو نقصان :امریکی اتحادیوں نے داعش سے ضلع الیرموک چھڑالیا

دمشق (این این آئی / نیٹ نیوز) شامی ڈیمو کریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شمال شام میں داعش کے زیر اثر شہر رقہ کی ضلع الیرموک کو فتح کرتے ہوئے اسے انتہا پسندوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے امریکہ کا حمایت یافتہ عرب اور کرد جنگجووں پر مشتمل اتحاد ایس ڈی ایف نے انتہا پسندوں کے مضبوط گڑھ کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے گزشتہ سال سے کوششیں کر رہا تھا تاہم رواں سال جون میں وہ اس شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ مشق میں واقع روسی سفارتخانے پر شیلنگ کی گئی، جس کے باعث اس عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ،شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دمشق میں واقع روسی سفارتخانے پر شیلنگ کی گئی، جس کے باعث اس عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ دو راکٹ داغے گئے، جس میں سے ایک سفارتخانے کے کمپاو¿نڈ میں گرا۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دمشق کے نواح میں ٹھکانے بنائے ہوئے باغی پہلے بھی روسی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن