ریڈیو پاکستان میں شعبہ خبر سے متعلق پیشہ وارانہ امورکا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

Jul 18, 2017

اسلا م آباد(نوائے وقت نیوز) نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شیراز لطیف کی زیر صدارت نے پیر کو ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر سے متعلق پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز جاوید جدون نے شعبہ خبر کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ خبر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

مزیدخبریں