بعض لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے پر تیار ہیں‘ اپنا کام جاری رکھیں گے : نوازشریف

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی + آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے۔ مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ بعض لوگ اقتدار کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرائ‘ معاونین اور پانامہ کیس کا دفاع کرنے والی قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پانامہ کیس کی پہلی سماعت کے بعد کی صورتحال پر مشاورت، اپوزیشن کے احتجاج کے مقابلے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کی لیگل ٹیم میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت اور وزیراعظم اور شریف خاندان کی جانب سے پیش کیے جانے والے موقف سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنما¶ں سے سیاسی میدان میں اپوزیشن کے مقابلے کے حوالے سے بھی مشاورت کی، وزیراعظم نے سینٹ و قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر جوابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے پارٹی رہنماﺅںکو ہدایت کی، بعدازاں وزیراعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ملاقات کی، جس میں اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی پر جوابی حکمت عملی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) ملکر آپ کے خلاف ہونے والی تمام سازشیوں کو ناکام بنا دے گی، جبکہ وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے حالیہ دنوں میں دوسری ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر مین قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور اجلاس کی کارروائی کے بارے میں مشاورت اور اہم قانون پہلوﺅں پر بھی غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...