سٹا ک مارکیٹ : اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی 100 انڈیکس کی 2 نفسیاتی حدیں بحال

Jul 18, 2017

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور اور کے ایس ای 100انڈیکس 44400 اور44500کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.86 فیصد کم جبکہ49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43900کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے توانائی ، بینکنگ ، آٹو اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 44600کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ سائیڈ لائن رہے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا ۔اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 177.85پوائنٹس اضافے سے 44523.21پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکوکو مجموعی طور پر7 کروڑ52 لاکھ87 ہزار790 شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، ۔ سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ71 لاکھ53 ہزار954 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 91 کھرب34 ارب32 کروڑ85 لاکھ59 ہزار580 روپے ہو گئی ۔پیر کو کے ایس سی 30 انڈیکس 115.00 پوائنٹس اضافے سے 23217.10 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس433.54 پوائنٹس اضافے سے75517.45 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس85.84 پوائنٹس اضافے سے1182.83 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزیدخبریں